245

اسلام آباد: شیشہ سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 کیفیز سیل، 34 افراد گرفتار

اسلام آباد میں شیشہ سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور لاکھوں روپے کے جرمانے کے ساتھ مالکان اور شیشہ نوش کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد: (نیوز) شہر اقتتدار میں پولیس نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سیکٹرز ایف سکس، ایف سیون اور لوہی بھیر سمیت متعدد علاقوں میں شیشہ سینٹرز کے خلاف آپریشن کیا اور مالکان سمیت شیشہ نوش کرنے والے 36 افراد گرفتار کر لئے۔ انتظامیہ نے سینٹرز سیل کرتے ہوئے مالکان کو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی کیا اور بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا۔