56

ولیمے کی انوکھی تقریب، مہمانوں کی خوشی دوبالا ہوگئی

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں شادی کی انوکھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بارے میں سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

سرائے نورنگ میں وقاص خان اور شمعون خان کی تاریخی اور انوکھی شادی میں غیر ضروری اخراجات کے بجائے 600 مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے گیے۔

بھتیجوں کی شادی کے موقع پر عزیز اللہ کا کہنا تھا کی اس شادی کو ہم نے بطور غریبوں کی شادی منانا تھا۔

شادی میں شریک سفید پوش اور مستحقین نے اس عمل کو سراہا اور صاحب حیثیت لوگوں کیلیے قابلِ تقلید عمل قرار دیا۔

شادی میں مدعو مہمانوں کا کہنا تھا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد غریب عوام کیلیے خوشیوں بھری گھڑی ثابت ہوئی۔