فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ شہریوں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں افسوسناک واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا۔ فائرنگ کی زد میں آنے والا بدقسمت فرحان سکول سے واپس گھر جا رہا تھا۔ شہریوں نے باراتی عادل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے دلہا عثمان کو بھی دھر لیا۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے 28 نومبر کو بھی نواحی علاقے غلام محمد آباد میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔