ہمیشہ کی طرح، ایپل نے اس سال بھی ایک نئے آئی فون رنگ کی نقاب کشائی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بار بھی ایپل نے اضافہ ایک متحرک پیلے رنگ کا ہے۔ آئی فون کے نئے ماڈل میں شیشے کا بیک پینل استعمال کیا گیا ہے جو کہ رنگ میں چمک پیدا کرتا ہے۔ آئی فون کا نیا رنگ آئی فون 11 کے ہلکے پیلے اور آئی فون XR کے گہرے پیلے رنگ کے درمیان کا ہے۔ پچھلے سال کی طرح پیلے رنگ کا آپشن پرو ماڈلز کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ بلکہ اسے معیاری آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس کے موجودہ پانچ رنگوں میں شامل کیا جائے گا، جن میں سٹار لائٹ، سرخ، نیلا اور جامنی رنگ شامل ہیں۔
نئے رنگ کے علاوہ اس آئی فون میں دیگر ماڈلز سے تکنیکی خصوصیات میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ایپل نے آئی فون 14 کے چاروں ماڈلز کے لیے چار نئے سلیکون کیس رنگوں کی بھی نقاب کشائی کی ہے، جیسے کینری یلو، اولیو، اسکائی اور آئرس اور اس میں ہر کیس کی قیمت $49 ہے۔ پیلے آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس کے پری آرڈرز 10 مارچ سے شروع ہوں گے کیونکہ پاکستان میں آئی فون کے نئے ماڈلز کی آمد میں زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ اگلے مہینے یا بعد میں یہاں پیلے آئی فون 14 اور 14 پلس کو دیکھنے کو مل جائے گا۔