84

2022 میں دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون کونسا رہا؟

2022 میں دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 13 تھا۔

اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ نے 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 فونز کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست میں 10 میں سے 8 اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ آئی فونز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 13 تھا جس کا مارکیٹ شیئر 5 فیصد رہا۔

2.6 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ آئی فون 13 پرو میکس دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون تھا جبکہ تیسرے پر آئی فون 14 پرو میکس رہا۔

5 ویں سے 9 ویں نمبر تک بھی ایپل کے آئی فونز کا راج رہا۔

یہ وہ فہرست ہے / فوٹو بشکریہ کاؤنٹر پوائنٹ

یہ وہ فہرست ہے / فوٹو بشکریہ کاؤنٹر پوائنٹ

آئی فون 13 پرو 5 ویں، آئی فون 12 چھٹے، آئی فون 14 اور 14 پرو 7 ویں اور 8 ویں جبکہ آئی فون ایس ای 2022 کے حصے میں 9 واں نمبر آیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ستمبر 2021 سے اگست 2022 کے دوران آئی فون 13 دنیا کے بیشتر ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون تھا۔

ایپل سے ہٹ کر اس فہرست میں چوتھے اور 10 ویں نمبر پر سام سنگ کے گلیکسی اے 13 اور گلیکسی اے 03 رہے۔