76

فیس بک نے مزید ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی

دنیا کی سب سے بڑی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ فیس بک کی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مالی اہداف کی تکمیل کی غرض سے مزید ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک ار انسٹاگرام کے مالکانہ حقوق کی حامل میٹا کمپنی کے بانی مارک زکر برگ کی ہدایات پر رواں ہفتے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بھی فیس بک نے ملازمین کی بڑی تعداد کو نوکری سے نکال دیا اور رواں برس بھی ملازمین کی تعداد کم کی جائے گی۔ گزشتہ برس نومبر کے دوران 13 فیصد ملازمین فارغ کیے گئے تھے۔

کم و بیش 11 ہزار ملازمین کو عہدوں سے برطرف کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمپنی کے انتظامی اسٹرکچر، مینجر سطح پر ملازمین کو دی گئی تنخواہیں کم کرنے کی بھی منصوبہ بندی جاری ہے۔

تاحال مالی اہداف کے حصول کیلئے ملازمین کو فارغ کرنے کے اقدام کے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ میٹا آئندہ دنوں میں ہزاروں ملازمین کو نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔