41

فیس بک نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

 فیس بک کی جانب سے اسٹرائیکس کی تعداد کے نظام کو تبدیل کیا جا رہا ہے  اب 2 کی بجائے صارفین کو  7 اسٹرائیکس پر یک دن کی پابندی کا سامنا ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک صارفین اُس وقت شدید جھنجھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں جب وہ سب کچھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہوں اور انھیں علم ہو کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ان کی پوسٹنگ پر اصول یا قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اکثر صارفین کو اس وقت یہ سمجھ نہیں آتا کہ انہوں نے کیا خلاف ورزی کی ہے لیکن اب میٹا نے صارفین کی اس بڑی مشکل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹا کے مطابق فیس بک صارفین کو بہتر طریقے سے سمجھایا جائے گا کہ ان کو پوسٹ سے کیوں روکا جا رہا ہے تاکہ وہ زیادہ بڑی پابندیوں سے بچ سکیں۔

میٹا کے مطابق  فیس بک  صارفین پابندی کا سامنا کرتے ہیں اور انھیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ انہوں نے کیا غلط کیا ہے اور پوسٹنگ کرنا کیوں ممکن نہیں رہا۔ میٹا کی جانب سے  زیادہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جائیں گے لیکن کمپنی کی جانب سے نوٹیفکیشنز اور مواد کے اصولوں کو اپ ڈیٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے مخصوص اصولوں کی خلاف ورزی پر کسی صارف کے اکاؤنٹ پر اسٹرائیک سسٹم کا اطلاق کیا جاتا ہے۔اسٹرائیکس آنے پر صارفین کو مخصوص مواد پوسٹ کرنے پر ایک دن یا 30 دن تک بلاک کیا جاتاہے۔

فیس بک کی جانب سے اسٹرائیکس کی تعداد کے نظام کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور ابھی اگر کسی اکاؤنٹ پر 2 اسٹرائیکس کا اطلاق ہو تو اسے ایک دن تک پوسٹنگ، کمنٹس کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو ایک دن کی پابندی کا سامنا اسی وقت ہوگا جب کسی صارف کے اکاؤنٹ پر 7 اسٹرائیکس کا اطلاق ہوگا۔میٹا کے نئے نظام کے تحت لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کی جائے گی کہ ان کے مواد کو کیوں ڈیلیٹ کیا گیا تاکہ وہ آئندہ ایسا نہ کریں۔