81

الیکسا اب مردانہ آواز میں بھی گفتگو کر سکتا ہے

ایمیزون کا الیکسا بھارت میں 5 سال کا ہوگیا، اس موقع پر ویب سائٹ کی جانب سے الیکسا کی مردانہ آواز میں تبدیلی کا ورژن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

ایمیزون نے اس سنگ میل کو اہم قرار دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت بھر میں لاکھوں صارفین نے ایکو ڈیوائسز خریدی ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے بھارتی صارفین، پہلی بار، الیکسا کی اصل آواز اور ایک نئی مردانہ آواز کے درمیان سوئچ کر سکیں گے۔ ایمیزون کی جانب سے جمعرات 23 فروری کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ ان کے ورچوئل اسسٹنٹ نے بھارت میں اپنے پانچ سال مکمل کر لیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا، ”پہلی بار، ہندوستانی صارفین الیکسا کی اصل آواز اور ایک نئی مردانہ آواز کے درمیان سوئچ کر سکیں گے۔ نئی آواز انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں جواب دے سکتی ہے۔“

ایمیزون صارفین ایکو ڈیوائس پر یا الیکسا ایپ سے انفرادی ڈیوائس سیٹنگ میں جا کر اور الیکسا کی آواز کو منتخب کرکے ”Alexa, change your voice“ کہہ کر Alexa کی آواز کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2022 میں، ایکو اسمارٹ اسپیکرز، ایمیزون شاپنگ ایپ، فائر ٹی وی اور دیگر برانڈز کے الیکسا سے چلنے والے بہت سے آلات پر الیکسا سے درخواستوں میں 2021 کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

بھارت میں ایمیزون کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ بھارت بھر میں ایک گھریلو نام بن کر رہ گیا ہے۔ بے شمار سہولیات کی موجودگی کے باعث بھارت زیادہ سے زیادہ نئے صارفین نے اپنا الیکسا پروگرام شروع کیا ہے۔