77

بلوچستانی لوک گلوکارواسوخان انتقال کر گئے

کراچی: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار واسو خان انتقال کر گئے۔

لوک گلوکار کے اہلِ خانہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واسو خان کئی دنوں سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے وہ سکھر کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم گزشتہ رات وہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔

واسو خان کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ اور آخری رسومات آبائی گاؤں گوٹھ رستم گاجانی میں ادا کی جائیں گی۔

شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر واسو خان کے ساتھ اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔


انہوں نے لکھا کہ واسو خان پڑھنے اور لکھنے سے قاصر تھے لیکن سیاسی ذہانت کے مالک تھے اور سیاسی طنز بھی لکھتے تھے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 واسو خان نے شہزاد رائے کے ساتھ 2011 میں مشہور گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا جس سے انہیں خوب شہرت حاصل ہوئی تھی وہ شہزاد رائے کے ساتھ ٹی وی پروگرام ’واسو اور میں‘ کا حصہ بھی بنے تھے جس کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔