40

اگر عوام کو پی ایس ایل ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے: علی ظفر

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ اگر عوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے۔

سوشل میڈیا پر علی ظفر کی صحافیوں سے گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ترانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


علی ظفر نے کہا کہ  پی ایس ایل 8 کا ترانہ ابھی ریلیز ہی ہوا ہے، اسے ہمیں کچھ وقت دینا چاہیے، انشااللہ اچھا لگے گا، میں عاصم،  فارس  شفیع اور شے گل کا بہت بڑا فین ہوں وہ جو بھی چیز کرتے ہیں اچھی ہوتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ایس ایل کے پہلے تین سالوں میں اسے برانڈ بنایا گیا، اب نئی مینجمنٹ ہے جہاں موجود مارکیٹنگ کے لوگ اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق جو اچھا لگتا ہے وہ اس پر عمل کرتے ہیں اور میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن اگر پی ایس ایل کا گانا عوام کو اچھا نہ لگے تو بھائی عوام کیلئے ہمیشہ حاضر ہے۔

ہر پی ایس ایل ترانے کے بعد لوگ علی ظفر کو کیوں یاد کرتے ہی ؟ اس سوال کے جواب پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کا پیار اور محبت ہے، پی ایس ایل کا  گانا میں نے باقاعدہ نہیں سنا لیکن امید کرتا ہوں کہ یہ گانا اچھا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے ترانے میں گلوکار عاصم اظہر  فارس شفیع اور شے گل نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پی ایس ایل کا گانا ’سب ستارے ہمارے‘ کو عبداللہ صدیقی نےپروڈیوس کیا ہے اور اس میں عاصم اظہر، شائےگل اور فارس شفیع نے آواز کا جادو جگایا ہے