44

انسٹاگرام میں بلیو ٹک حاصل کرنے کا طریقہ

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد بلیو ٹک کا حصول ماہانہ فیس سے مشروط کردیا ہے۔اب ایک اور سوشل میڈیا نیٹ ورک نے اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرانے کے لیے سبسکرپشن پلان متعارف کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی جانب سے پیڈ ویری فکیشن سروس متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ٹیکنالوجی ہیکر اور ایپ ڈویلپر Alessandro Paluzzi نے ایک ٹوئٹ میں اس بارے میں بتایا’’انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام کے کوڈ میں موجود نئے حوالے سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے سبسکرپشن فیچر کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسی طرح کا سسٹم ہے جو ایلون مسک کی زیرملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے متعارف کرایا گیا۔کوڈ ریفرنس میں پیڈ بلیو ٹک اور نئی سبسکرپشن پراڈکٹ کا حوالہ دیا گیا ہے اور اسی طرح کا ریفرنس فیس بک ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

 اس سے پہلے بھی انسٹاگرام کے متعدد نئے فیچرز کے بارے میں ان کے متعارف ہونے سے قبل بتا چکے ہیں۔ٹوئٹر کی جانب سے اس طرح کی سروس کے عوض ماہانہ 8 سے 11 ڈالرز لیے جارہے ہیں اور اس کا حصہ بننے والے صارفین کو بلیو ٹک کے ساتھ چند تجرباتی فیچرز تک رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کی ایسی سروس کے کامیاب ہونے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ انسٹاگرام میں ابھی صارفین کے لیے پروفائل کو ویری فائی کرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

درحقیقت انسٹاگرام بلیو ٹک کے حصول کے لیے لوگوں کی جانب سے ہزاروں ڈالرز خرچ کیے جانے کی رپورٹس بھی موجود ہیں۔انسٹاگرام کی جانب سے پیڈ سبسکرپشن کے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا گیا ہے تو اس پر واقعی کام ہورہا ہے تو ابھی مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔