94

200 میگا پکسل کیمرے والا سام سنگ کا گلیکسی ایس23 الٹرا متعارف

معروف کمپنی ’سام سنگ‘ نے اپنی فلیگ شپ سیریز  کے موبائل’گلیکسی ایس 23‘ کے 3 نئے ماڈل متعارف کرادیے۔

سام سانگ نے ’گلیکسی ایس 23‘ کے تین ورژن تیار کیے ہیں جن میں گلیکسی ایس 23، ایس 23 پلس اور ایس 23 الٹرا شامل ہیں، سام سنگ نے پہلی بار اپنے اس موبائل فون میں 200 میگا پکسل کا کیمرا استعمال کیا ہے جب کہ اس میں کوالکم کا اسنیپ ڈریگن ایٹ جنریشن ٹو کا تیز رفتار پراسیسر نصب ہے، ان فونز میں اینڈرائیڈ 13 آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

یہ فون چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جن میں فنٹم بلیک، کریم، گرین اور لیونڈر کلر شامل ہیں۔ گلیکسی ایس 23 اسمارٹ فون سیریز اپنے گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار چیپس اور طاقت ور کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس میں ایک 200 میگا پکسل کا کیمرا بھی شامل ہے۔ گلیکسی کا جدید ترین کیمرہ کم روشنی میں انتہائی نہترین اور ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اس کے استعمال کے دورانیے کو بڑھاتی ہے۔