511

الیکٹرانک سرکٹ کے بغیر وائی فائی سگنل وصول کرنے کا انوکھا تجربہ

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹرسے تیار پلاسٹک کی اشیا سے وائی فائی سگنل وصول کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس تجربے میں نہ ہی الیکٹرانک سرکٹ استعمال ہوا ہے اور نہ ہی کوئی بیٹری لگائی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس اہم انقلابی قدم سے مستقبل میں بغیرالیکٹرانکس کے الیکٹرانک آلات جیسا کام لینا ممکن ہوجائے گا۔

اگر آپ ابھی بھی حیران نہیں ہوئے تو وہ دن دور نہیں جب واشنگ مائع کی بوتل خالی ہونے پر آپ کو خبردار کرے گی کہ آپ نیا صابن خرید لیجئے۔ اس کے بعد عام گھریلو اشیا میں الیکٹرانکس سرایت کرجائے گی اور پورے گھر کی چیزیں ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گی۔