47

ایلون مسک کی اثاثوں میں 182 ارب ڈالر کی تاریخی کمی

نامور امریکی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر (سی ای او) ایلون مسک کے اثاثوں میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔ 

 دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ایلون مسک کے اثاثوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ دورِ جدید میں سب سے زیادہ نقصان برداشت کرنے والے شخص بھی بن گئے ہیں۔ 

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے فوربس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مسک کے اثاثوں میں 182 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں 320 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والے ایلون مسک کے پاس جنوری 2023 میں اب صرف 138 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔ 

ان سے قبل سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے کوریائی جاپانی تاجر مسایوشی سون تھے، جنہوں نے 2000 کے دوران 58 ارب 60 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھایا تھا۔ 

اس سے واضح ہے کہ ایلون مسک اب دنیا کی امیر ترین شخصیت بھی نہ رہے، ان کی جگہ 196 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے رکھنے والے فرانسیسی تاجر برنارڈ ارنالٹ نے لے لی۔