قبض ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا متعدد افراد کو ہوتا ہے اور یہ کافی تکلیف دہ مرض ہے۔
بزرگوں میں یہ مسئلہ زیادہ عام ہوتا ہے مگر ہر عمر کے افراد اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
کئی بار ہماری آنکھوں کے سامنے یہ عجیب 'کیڑے' کیوں ناچنے لگتے ہیں؟
جسم میں پانی کی کمی، ناقص غذا، مخصوص ادویات، کوئی بیماری، اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے امراض یا ذہنی بیماریوں کے نتیجے میں قبض کا سامنا ہوسکتا ہے۔
مگر اچھی خبر یہ ہے کہ چند مشروبات سے قبض سے ریلیف ممکن ہے۔
خشک آلو بخارے کا جوس
یہ جوس اس حوالے سے بہترین ثابت ہوسکتا ہے / فائل فوٹو
خشک آلو بخارے نہ صرف قبض سے ریلیف کے لیے مؤثر ہیں بلکہ اس سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اس میں sorbitol نامی قدرتی شکر موجود ہوتی ہے جسے ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا جس کے باعث یہ جلاب جیسا کام کرتی ہے۔
اس خشک پھل کا جوس بھی جلاب کی طرح کام کرتا ہے کیونکہ sorbitol، میگنیشم اور پوٹاشیم جیسے اجزا اس میں موجود ہوتے ہیں اور یہ تینوں آنتوں کے افعال بہتر بناتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر سے بچانے کے لیے مفید غذائیں
اس جوس کو بنانے کے لیے 300 گرام خشک آلوبخارے اور 2 لیٹر پانی کی ضرورت ہوگی۔
پانی میں خشک آلوبخارے ڈال کر اسے درمیانی یا تیز آنچ پر ابال لیں۔
جب پانی ابل جائے تو آنچ ہلکی کرلیں اور برتن کو ڈھکن سے ڈھانپ کر 2 منٹ تک ابلنے دیں۔
اس کے بعد اس مسکچر کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں اور پھر اس جوس کو بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔
جب ضرورت ہو تو ایک کپ اس جوس کا پی لیں مگر زیادہ مقدار میں پینے سے گریز کریں۔
لیموں کا جوس
لیموں کا جوس بھی مفید ہوتا ہے / فائل فوٹو
لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ وٹامن جسم میں پانی کی مقدار بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور قبض سے نجات ملتی ہے۔
عام طور پر جسم میں پانی کی کمی قبض کا باعث بنتی ہے اور پانی کا زیادہ استعمال اس سے ریلیف دلا سکتا ہے۔
سرد موسم میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے میں مددگار غذائیں
یہی وجہ ہے کہ لیموں کے عرق کو پانی میں ڈال کر پینے سے بھی قبض سے ریلیف مل سکتا ہے۔
صبح نہار منہ یا رات کو سونے سے قبل آدھے لیموں کے عرق کو ایک گلاس گرم پانی میں ملاکر پینے سے قبض سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔
سیب کا جوس
سیب کو کھانے یا اس کا جوس پینے سے بھی قبض سے نجات ممکن ہے / فائل فوٹو
سیب کھانے سے بھی قبض سے نجات میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ اس پھل میں غذائی فائبر اور sorbitol کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ایپل کے جوس میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے تو یہ دیگر مشروبات کے مقابلے میں قبض سے نجات دلانے میں کسی حد تک کم مؤثر ہوتا ہے۔
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بننے کی عام وجوہات
سیب کا جوس بنانے کا طریقہ تو لگ بھگ سب کو معلوم ہی ہے تو بتانے کی ضرورت نہیں۔
یہ خیال رہے کہ اوپر درج مشروبات میں سے جس کا بھی استعمال کریں، آغاز میں جوس کی کم مقدار پینے کی کوشش کریں اور بتدریج مقدار کو بڑھائیں۔