84

برج خلیفہ پرلگی دنیا کی سب سے بڑی چھتری کی ویڈیو وائرل

ان دنوں متحدہ عرب عمارات کے بیشتر ممالک میں بادل جم کر  برس رہے ہیں، ایسے میں دبئی میں بارش کے پیش نظر دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ کو بارش سے بچانے کے لیے چھتری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ اور منفرد ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو دبئی میں ہونے والی بارش کی پیش گوئی کے حوالے سے مکینوں کو آگاہ کرنے کے لیے شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ دو حصوں میں بٹتی ہے اور اس کے اندر سے ایک بڑی جسامت کی چھتری نکل کر برج خلیفہ کو بارش سے ڈھانپ لیتی ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے ہیں اور برج خلیفہ پر اس چھتری کے کھلنے کو نئی ٹیکنالوجی سے منسلک کر بیٹھے۔

تاہم اب مقامی میڈیا کی جانب سے شکوک و شبہات کو دور کر دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو ایک سی جی آئی اینیمیٹڈ ہے اور  ڈیجیٹل ایڈیٹنگ کا شاہکار ہے۔

اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور بہترین ایڈیٹنگ کرنے والے کو داد بھی دی جا رہی ہے۔