175

شادی کی پہلی رات ہی گھر سے دلہا دلہن کی لاشیں برآمد

لاہور کے علاقےمصطفی ٹاؤن میں گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ، شارق اور حمنہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق گیزر کی گیس لیکج کے باعث ہلاکت ہوئی۔

پولیس نے مصطفی ٹاؤن کی الفا ہاؤسنگ کالونی میں واقع گھر سے شواہد اکٹھے کرلئے ، دونوں میاں بیوی بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے ، شارق اور حمنہ کا نکاح گزشتہ روز ہوا ، ولیمے کی تقریب آج ہونا تھی،ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے ملحقہ واش روم میں انسٹنٹ گیزر کی گیس لیکج ہونے کیوجہ سے دونوں کی موت واقع ہوئی تاہم تفتیش کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ، مزید حقائق تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق متوفیان کے ورثا نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔