38

مٹرمخلتف بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت

موسم سرما میں سبزیوں کی بہار آجاتی ہے اور ٹھیلے، پتھارے مخلتف اقسام کی سبزیوں سے سج جاتے ہیں ان میں ایک مٹر بھی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹر میں کون کون سے خصوصیات پنہاں ہیں، نہیں تو آج ہم آپ کو بتادیتے ہیں۔

طبی ماہرین نے مٹر کی بہت سے خصوصیات بیان کیں ہیں، ان کے مطابق مٹر دل اور گردے کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

وزن کم کرنے میں معاون

طبی ماہرین کے مطابق مٹر وزن کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے پلاؤ سے لیکر میگی تک میں استعمال کیا جاتا ہے۔

سرد موسم میں بیماریوں سے لڑنے میں مددگار

مٹر میں آئرن، زنک اور کاپر موجود ہوتے ہیں، جو سرد موسم میں جسم کو ضروری غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مٹر میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتےہیں۔

بینائی کے لئے مفید

طبی ماہرین کے مطابق مٹر کا استعمال آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے، مٹر میں موجود لیوٹن اور زیکزانتھن بینائی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

مٹر الزائمر کو دور کرنے میں معاون

یورپ اور امریکا میں حال ہی میں کی گئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ مٹر الزائمر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، مٹر میں پائے جانے والا سیلینیم جوڑوں کے درد اور سوجن کو کم کرتا ہے۔

چہرے کی تازگی بڑھانے میں مددگار

مٹر میں وٹامن اے اور ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، یہ دونوں وٹامنز جلد کے لئے بہت فائدے مند تصور کئے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر ہرے مٹر کو پیس کر چہرے پر لگایا جائے تو یہ قدرتی اسکرب کا کام کرتا ہےاورجلد کو نکھارنے میں مدد دیتا ہے۔