36

2022 ورلڈکپ میسی جیتیں گے، 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت

ارجنٹینا نے 18 دسمبر کو فیفا فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر 36 سال بعد تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ اختتام پر کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی۔


پوری دنیا 18 دسمبر کو انٹرنیٹ پر ایک ہی چیز سرچ کرتی رہی، گوگل سی ای او

مگر حیران کن طور پر ایک ٹوئٹر صارف نے ساڑھے 7 سال قبل ہی پیشگوئی کردی تھی کہ 18 دسمبر 2022 کو لیونل میسی فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھائیں گے۔

جی ہاں واقعی جوز میگوئیل پولانکو نامی ٹوئٹر صارف نے 20 مارچ 2015 کو یہ پیشگوئی کی تھی۔

انہوں نے 20 مارچ 2015 کی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ '18 دسمبر 2022 کو 34 سالہ لیو میسی ورلڈکپ جیت کر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی بن جائیں گے'۔


اور یہ پیشگوئی واقعی درست ثابت ہوئی بس ٹائٹل جیتنے کے موقع پر لیونل میسی کی عمر 34 کی بجائے 35 سال تھی۔

قطر ورلڈکپ کے موقع پر یہ ٹوئٹر صارف بھی فائنل دیکھنے کے لیے پہنچے تھے۔

فائنل سے قبل بھی انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ چھٹا فیفا ورلڈکپ فائنل ہے جو میں دیکھنے والا ہوں اور توقع ہے کہ اس بار کا فائنل سب سے بڑا ثابت ہوگا'۔

خیال رہے کہ جوز میگوئیل پولانکو نے ارجنٹینا کی کامیابی کی پیشگوئی قطر میں ورلڈکپ کے شیڈول کے اجرا کی بعد کی تھی۔

اس لیے انہیں پتا تھا کہ 2022 کا ورلڈکپ پہلا ایونٹ ہوگا جو موسم گرما کی بجائے سردیوں میں منعقد ہوگا۔