98

عینک کے شیشے پر دھند جمنے کا مسئلہ، سائنسدانوں نے حل ڈھونڈ نکالا

سائنسدانوں نے چشمہ پہننے والے افراد کے شیشے پر دھند جمنے کے دیرینہ مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محققین نے سونے پر مبنی ایک ایسی شفاف اور انتہائی باریک تہہ بنائی ہے جو سورج کی روشنی کو گرمائش میں بدل کر شیشے کی سطح کو 8 ڈگری سیلسیئس تک گرم کر دیتی ہے۔ یہ تہہ چشمے کے شیشے پر دھند کو جمنے سے روکتی ہے۔

سائنس دانون کے مطابق اس تہہ میں انتہائی باریک سونے کے جتھوں کو ٹائی ٹینئم آکسائیڈ کی تہوں کے درمیان بچھایا گیا ہے جو گرمائش کو بڑھاتے ہیں۔ یہ طریقہ شیشے پر دھند جمنے سے روکنے کے روایتی طریقوں سے مختلف اور بہتر ہے جو سطح کو ایسے مالیکیولز سے ڈھکتے ہیں جو پانی کو کھینچتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ایک ہموار طریقے سے بخارات پھیلتے ہیں۔

محققین کا مزید کہنا ہے کہ یہ تہہ 10 نینو میٹرز موٹی ہے یعنی کہ ایک عام استعمال ہونے والے سونے کے ورق سے بھی 12 گنا پتلی۔ اس تہہ کو دن کے وقت کسی اضافی توانائی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔