55

گوگل نے پاکستان میں کمپنی رجسٹر کروالی، دفاتر کھلنے کی راہیں ہموار

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی پاکستان میں دفاتر کھولنے کی راہیں ہموار ہو گئیں۔

دنیا کا بڑا سرچ انجن پلیٹ فارم پاکستان میں دفتر کھولےگا۔ گوگل نےبطورکمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرالی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل کی رجسٹریشن کےبعددیگرسوشل میڈیاپلیٹ فارم بھی دفاترکھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کیساتھ بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کیلئے بات چیت جاری ہے، ٹک ٹاک بھی جلد پاکستان میں اپنا دفتر کھولنےجا رہا ہے۔

سوشل میڈیارولز کے تحت حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن کا پابند کیا ہے۔ گوگل کا سرور پاکستان میں بنے گا تو ڈیٹا محفوظ ہو گا۔

چند روز قبل سید امین الحق نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی تھی کہ جلد گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا جب کہ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ گوگل کا وفد اسی ماہ پاکستان آ رہا ہے۔ جلد گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا۔ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔ فیس بُک سے بھی بات چیت جاری ہے۔