79

کیا آپ اس عام سبزی کے حیران کن فوائد سے آگاہ ہیں؟

لہسن ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال قدیم زمانے میں رہنے والے لوگ بھی کیا کرتے تھے اور اس کی افادیت سے کبھی انکار نہیں کیا گیا۔

مصری، رومن، ایرانی، یہود، عرب اور دنیا کی تمام اقوام نے لہسن کے فوائد پر کافی کچھ لکھا ہے اور اسے کبھی بھی خطرناک یہ نقصان دہ نہیں کہا گیا۔

ان تمام فوائد کی وجہ سے اسے ’مصالحہ جات کا سردار‘ بھی کہا گیا ہے، آج ہم آپ کو لہسن کے استعمال کے فوائد بتائیں گے۔

بھاگ دوڑ سے بھری زندگی میں ناقص خوراک کی وجہ سے متعدد افراد میں کولیسٹرول کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، لہسن کی ایک یا دو لونگ خالی پیٹ کھانے سے خون میں جمع ہونے والے کولیسٹرول کو باہر نکلنے میں مدد ملتی ہے۔

لہسن کھانے سے انسانی مدافعتی نظام مضبوط رہتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن بی 6، وٹامن سی اور بہت سے منزلز پائے جاتے ہیں۔

یہ جسم کو ڈیٹاکس کرنے میں بہت موثر ہے، اس کے ساتھ ہی یہ سردی اور کھانسی کو دور کرنے میں بھی کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سادے پانی میں پھلوں اور سبزیوں کو چند گھنٹے بھگو کر حاصل ہونے والے پانی کو ڈیٹاکس واٹر کہتے ہیں۔

اگر کسی کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو ایسی صورت حال میں لہسن کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے، نہار منہ ایک یا دو لونگ لہسن کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔