48

اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو 2 اینڈرائیڈ فونز میں استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

اب آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو 2 فونز میں استعمال کرسکتے ہیں۔

اگرچہ 2 فونز میں ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کا طریقہ کار ذرا پیچیدہ ہے مگر کام کرتا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق واٹس ایپ نے بیٹا ورژن میں صارف کے موجودہ اکاؤنٹ کو ایک اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ سے لنک کرنے کا آپشن متعارف کرایا ہے۔


اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون اور ٹیبلیٹ میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن 2.22.25.8 موجود ہے تو ٹیبلیٹ پر کیو آر کوڈ اسکین کرکے ایک اکاؤنٹ کو دونوں ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں۔

یعنی اسی طرح جیسے ویب ورژن میں واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

مگر اس طریقہ کار کو فونز پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کے مرکزی فون میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن 2.22.25.8 انسٹال ہو، گوگل پلے اسٹور سے تو اس ورژن کا حصول ممکن نہیں مگر اے پی کے مرر پر آپ اے پی کے فائل انسٹال کرسکتے ہیں اور ہاں اس سائٹ کو مستند ذریعہ سمجھا جاتا ہے تو میل وئیر کا خطرہ نہیں۔

اس کے بعد دوسرے فون میں ڈویلپر آپشنز ان ایبل کریں، اس کے لیے فون سیٹنگز میں اباؤٹ فون میں جاکر Build number کو کم از کم 7 بار کلک کریں جس کے بعد پوپ اپ میسج میں آپ کو ڈویلپر بننے کا بتایا جائے گا۔

ڈویلپر بننے کے بعد اس فون کی سیٹنگز میں سسٹم اور وہاں ڈویلپر آپشنز میں Smallest width پر جاکر اس کا نمبر 600 کردیں۔

ایسا کرنے سے فون کا انٹرفیس ٹیبلیٹ انٹرفیس میں تبدیل ہوجائے گا۔

فونٹ اور آئیکون چھوٹے ہوجائیں گے مگر اسے بعد میں بدل سکتے ہیں۔

اب دوسرے فون میں واٹس ایپ ورژن2.22.25.8 کو انسٹال کریں (یہ ضروری ہے کہ اس فون میں پہلے سے کوئی واٹس ایپ اکاؤنٹ کام نہ کررہا ہو) اور اس کے لیے ایک بار پھر اے پی کے مرر کا رخ کریں۔

انسٹال کرنے کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے لینگوئج منتخب کریں اور پھر Agree and continue پر کلک کریں۔

وہاں آپ کے سامنے لنک ود یور فون اسکرین آئے گی جس میں کیو آر کوڈ موجود ہوگا۔

اگر آپ کے سامنے فون نمبر کے ساتھ سائن ان ہونے کا آپشن آئے تو اس کا مطلب ہے کہ فون کو ٹیبلیٹ میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے تو Smallest width نمبر کو مزید بڑھا دے، ویسے 600 کام کرجاتا ہے۔

اگر کیو آر کوڈ اسکرین آئے تو مرکزی فون میں واٹس ایپ اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو میں لنکڈ ڈیوائسز اور پھر لنک اے ڈیوائس پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد کیو آر کوڈ اسکینر سے اپنے دوسرے فون پر موجود کوڈ کو اسکین کریں۔

اس کے بعد دوسرے فون میں بھی وہی واٹس ایپ اکاؤنٹ کام کرنے لگے گا جو آپ کے مرکزی فون میں کام کررہا ہوگا۔

اگر آپ کو ٹیبلیٹ انٹرفیس پسند نہیں تو Smallest width سیٹنگز میں جاکر اوریجنل نمبر پر سوئچ کردیں، ایسا کرنے کے بعد بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کام کرتا رہے گا۔

اس طریقہ کار سے پہلے فون کی مرکزی حیثیت برقرار رہے گی اور جب آپ کی مرضی ہوگی دوسرے فون کو ان لنک کرسکتے ہیں۔