120

سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے یکم دسمبر سے شروع ہوں گے

صوبہ سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا عمل یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسرسعید قریشی نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے یکم دسمبر سے شروع ہورہے ہیں، اور داخلوں سے متعلق تمام تفصیلات ویب سائٹس اور اخبارات میں جاری کردیئے گئے ہیں۔

پروفیسر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ سیشن 23-2022 میں میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا، اور کسی خاص حلقے یا ضلعے کے امیدواروں کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں کسی تعصب کے بغیر ہزاروں طلباء زیر تعلیم ہیں، کراچی: ایم ڈی کیٹ پر کسی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔

پروفیسر محمد سعید قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کے متعلق ہر جائز شکایت کا ازالہ کیا اور کرے گی، یونیورسٹی نے سندھ کے تمام امیدواروں کو 8نمبر اضافی دیے ہیں، ملک کے معتبر طبی تعلیمی ادارے پر مخصوص مقاصد کے تحت الزام تراشی ناپسندیدہ عمل ہے۔