112

گوگل، ٹک ٹاک اور فیس بک پاکستان میں آپریشنز شروع کریں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے  کہا کہ گوگل ٹیم پاکستان میں کام شروع کرنے کے لیے اگلے ماہ اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔

سینیٹر افنان اللہ نے انکشاف کیا کہ گوگل کا وفد 11 دسمبر کو پاکستان آرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوگل پاکستان میں اپنا کام شروع کرنا چاہتی ہے اور 15 ہزار سے زیادہ اسکالرشپ دینے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ گوگل نے مئی میں پاکستان کے اندر آپریشن شروع کرنے کے لیے درخواست دی تھی اور گزشتہ ہفتے ایس ای سی پی سے تمام دستاویزات کلیئر کر دی گئی تھیں۔

مزید برآں، وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہ کہ ٹک ٹاک حکام سے بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔ کمپنی آئندہ چند ہفتوں میں اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کرنے جا رہی ہے۔ فیس بک پاکستان میں بھی اپنا دفتر قائم کرے گا۔