91

سجل علی کو اداکاری کرنے کا پہلا موقع کس نے دیا؟

دبئی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ایوارڈ شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکاری کرنے کا پہلا موقع فراہم کرنے والے شخص کون ہیں۔

سجل علی نے’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کے موقع پرایوارڈ وصول کرنے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور مجھے پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔

سجل نےسینئر اداکار ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ شخص ہمایوں ہیں جنہوں نے سجل کو اداکاری کا موقع فراہم کیا اور وہ  آج اتنی بڑی اداکارہ بن  سکیں۔

 


سجل نے ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سر مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔

یاد رہے کہ سجل علی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011ء میں ڈرامہ سیریل ’محمودآباد کی ملکائیں‘ سے کیا تھا جو ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس ’سکس سِگما پلس‘ کی تخلیق تھا  اور اس کے بعد کچھ  ہی سالوں میں سجل  علی دنیا بھر میں پاکستان کی بہترین اداکارہ بن کر اُبھریں۔