پشاور۔محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے زراعت کے تربیتی مرکز پر حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے یاد رہے کہ یکم دسمبر 2017 کو نامعلوم دہشت گردوں نے ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پشاور پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں سنٹر کا چوکیدار اور 8 طلباء شہید اور سکیورٹی فورسز ، پولیس اور ایک صحافی سمیت 29 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
پولیس نے جوابی کارروائی میں تمام 3حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا ۔ محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کردی گئی تھی جس کے دوران گزشتہ روز حملہ میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار محمد ابراہیم ولد یار محمد ساکن ترنگزئی چارسدہ کو پشاور کے علاقہ شاہ عالم سے گرفتار کرلیا، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
459