51

امریکا میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

امریکا میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مہنگائی کی حالیہ شرح 8.2 فیصد کی سطح پرریکارڈ کی گئی، فیڈرل ریزور نے شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کردیا، مرکزی بینک نے شرح سود میں لگاتار چھٹی بار اضافہ کیا۔

چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول کا کہنا ہے کہ شرح 2 فیصد تک لانے کا ہدف ہے، رواں برس کے اختتام تک شرح 4.4 فیصد تک جاسکتی ہے۔

ادھر ترکی میں بھی افراط زر کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مہنگائی کی سالانہ شرح 1997 کے بعد سے عروج پر ہے۔ اشیا کی قیمتیں ستمبر میں 83.45 فیصد سے بڑھ گئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ چند برس سے شدید مہنگائی کی لہر جاری ہے جس میں روس یوکرین جنگ کے بعد مزید تیزی دیکھی گئی ہے۔