35

پاکستان کی کونسی 2 شخصیات Meta’s Creators Week 2022 میں شریک ؟

میٹا کی جانب سے منعقد کیے جانے والے Meta’s Creators Week 2022 کا آغاز یکم نومبر سے ہوا۔ میٹا ویک میں 13 ممالک سے ایک سو بیس video creators شریک ہوئے ۔

فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بزنس بڑھانے کے لیے میٹا کی جانب سے میٹا کریٹر ویک انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں دنیا بھر سے digital content creators نے شرکت کی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے صرف 2 ویڈیو کریٹرز شریک ہوئے جس میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ازیکا ڈینیل اور دانش علی شامل ہیں ۔

ازیکا اور دانش نے مشرکہ طور پر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میٹا ویک کی بدولت انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس ویک میں بہت سے نئے کانٹینٹ میکرز سے ملنے اور ان کے تجربات سے سیکھنے کے لیے پلیٹ فارم ملا ہے ۔ دانش علی نے کہا کہ اس ویک میں بہت سے نئی ویڈیوز بھی بنائیں ہیں جو کہ جلد شیئر کی جائیں گی ۔ دانش علی نے میٹا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہیں پاکستان کی جانب سے نمائندگی دی گئی۔

میٹا ویک میں دنیا بھر کے کانٹینڈ کریٹرز ایک دوسرے سے مل رہے ہیں اور نیٹ ورکنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میٹا کمیونٹی مزید بڑھتی جائے گی اور دنیا بھر کے ویڈیو کریٹرز کو نئی مارکیٹ مل رہی ہے ۔