کراچی ۔سندھ ہائیکورٹ نے اے ٹی ایم فراڈکیس میں گرفتار 2 چینی باشندوں کو ایک ،ایک سال قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی ۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں ایم ٹی فراڈمیں گرفتار چینی باشندوں کو پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ دونوں چینی باشندوں کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیاتھا یہ مختلف ڈیوائسز کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں چینی باشندوں ایک ،ایک سال قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی
443