35

منکی پاکس وائرس کی تشخیص، سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

بیجنگ: سائنسدان دنیا میں خوف پھیلانے والے ‘منکی پاکس وائرس’ کا تیز ترین نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی محققین نے منکی پاکس وائرس کے تیز رفتار ٹیسٹ طریقے تیار کرلئے ہیں جوکہ روایتی پی سی آر طریقے سے کئی گنا تیز ہیں اور بیس سے تیس منٹ میں نتیجہ فراہم کر سکتے ہیں۔

یہ کارنامہ شنگھائی کے انسٹیٹیوٹ پاسچر کے محققین نے سرانجام دیا جنہوں نے جنہوں نے منکی پاکس وائرس کی جلد تشخیص کے لئے تین آئسوتھرمل طریقے تیار کیے،جس سے یہ پتہ چلا کہ ٹیسٹ کے نتائج روایتی پی سی آر ٹیسٹ کے مطابق تھے۔

جرنل وائرسز میں شائع ہونے والی اسٹڈی کے مطابق ٹیسٹنگ کے نئے طریقے صرف ایم پی ایکس وی کے خلاف رد عمل کے حامل تھے اور دیگر پاکس وائرس جیسے ویکسینیا وائرس کے خلاف غیر کراس ردعمل اور نتائج 20 سے 30 منٹ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ یہ نتائج ممکنہ منکی پاکس کیسز کی ابتدائی تشخیص کے لیے ایک نیا انتخاب فراہم کرتے ہیں اور اسٹڈی کے مطابق موجودہ اور ممکنہ مستقبل کے پھیلاؤ کے کنٹرول اور روک تھام میں مدد کریں گے۔