41

چین کے طالب علموں کی جانب سے پریڈ کا شاندار مظاہرہ ، دیکھنے والے حیران

چین کے طالب علموں کی جانب سے پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش اس  ویڈیو میں یونیفارم پہنے طالب علموں کے ہجوم کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ زبردست پریڈ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علموں نے جہاز، مختلف نمبرز کے ساتھ ساتھ چین کا نقشہ بھی بہت مہارت سے بنایا۔

جب کہ اس دوران کسی قسم کی بدنظمی بھی دیکھنے میں نہیں آئی اور طلبہ نے شاندار مہارت سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔