واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین کسی بھی موضوع پر رائے شماری (پول) کراسکیں گے
یہ فیچر گروپس کے ساتھ ساتھ ون ٹو ون چیٹ میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کو اس فیچر تک رسائی ملی ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کس مقصد کے لیے استعمال ہوسکے گا۔
رپورٹ کے مطابق ویسے تو واٹس ایپ میں پول کا مقصد سمجھ نہیں آتا مگر یہ لوگوں کی جانب سے مختلف چیزوں کے بارے میں رائے حاصل کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہوگا۔
یہ فیچر اس طرح کام کرے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo
ایک پول میں 12 آپشن شامل کیے جاسکیں گے اور ووٹ ڈالنے پر واٹس ایپ کی جانب سے اسے خودکار طور پر اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جاتا ہے، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔