71

اوبر نے کراچی سمیت 5 بڑے شہروں میں سروس بند کردی

اوبر نے کراچی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں اپنی سروس بند کردی، صرف لاہور کیلئے شہریوں کیلئے بکنگ جاری رہے گی۔

معروف آن لائن رائیڈ سروس اوبر نے کراچی سمیت ملک کے 5 بڑے شہروں میں اپنی سروس بند کردی۔

رپورٹ کے مطابق اوبر صرف لاہور میں سروس فراہم کررہا ہے جبکہ کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں بکنگ بند کردی گئی ہے۔

اوبر پر بکنگ کیلئے جانے کی صورت پر ایپ پر صارفین کو اپنی دوسری آن لائن سروس ’’کریم‘‘ کے ذریعے رائیڈ بک کرنے کی تجویز دی جارہی ہے۔

سروسز بند کرنے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے ڈرائیور حضرات کیلئے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں سروسز بند ہوجانے سے متعلق بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوبر نے 2019ء میں ’’کریم‘‘ کو 4 ارب روپے سے زائد میں خریدا تھا۔

پاکستان میں سفر کی آن لائن سہولیات فراہم کرنے والی معروف کمپنیوں میں اوبر، کریم، بائیکیا، ان ڈرائیور شامل ہیں جبکہ سویل اور ایئر لفٹ اپنی سروسز پہلے ہی بند کرچکی ہیں۔