70

'وائلڈ لائف فوٹو گرافر آف دی ائیر 'کا مقابلہ

ہر سال کی طرح اس سال بھی 'وائلڈ لائف فوٹو گرافر آف دی ائیر ' کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون فوٹو گرافر 'کیرین ایگنر' نے مقابلہ اپنے نام کیا۔

 

دی بگ بزز:

دی بگ بزز/ فوٹو کیرین ایگنر

دی بگ بزز/ فوٹو کیرین ایگنر

 فوٹو گرافر کیرین ایگنر نے شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کی تصویر لی  جنہوں نے  بال نما شکل بنائی ہوئی تھی، اس تصویر کا نام دی بگ بزز ہے۔

اس تصویر کو لینے کیلئے خاتون فوٹو گرافر نے مائیکرو پروب لینس کا استعمال کیا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی کیرین مقابلے کی 58 سالہ تاریخ میں پانچویں خاتون ہیں جنہوں نے مقابلہ اپنے نام کیا ہے۔

انڈاکاسی پاسنگ:

اس گوریلا کو دو ماہ کی عمر میں ریسکیو کیا گیا تھا جو آپنی زندگی کے آخری ایام گزار رہا ہے/ فوٹو برینٹ سٹرٹن

اس گوریلا کو دو ماہ کی عمر میں ریسکیو کیا گیا تھا جو آپنی زندگی کے آخری ایام گزار رہا ہے/ فوٹو برینٹ سٹرٹن

فوٹو جرنلزم کیلئے مشہور ساؤتھ افریقا کے 'برینٹ اسٹرٹن' نے یہ تصویر لی ہے۔

اس تصویر میں دکھائی دینے والا گوریلا اپنی زندگی کے آخری سفر میں موجود ہے، اس گوریلا کو 2 ماہ کی عمر میں چارکول مافیا سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

شوٹنگ اسٹار:

شوٹنگ اسٹار/ فوٹو ٹونی وو

شوٹنگ اسٹار/ فوٹو ٹونی وو

یہ تصویر مقابلے کی انڈر واٹر کیٹیگری میں شامل کی گئی ہے جس کے فوٹوگرافر 'ٹونی وو' کا تعلق جاپان سے ہے۔

اس تصویر کو شوٹنگ اسٹار کا نام دیا گیا ہے اور یہ تصویر جاپان کے سمندر میں لی گئی ہے۔

ہیونلی فلیمنگوز:

ہیونلی فلیمنگوز/ فوٹو جونجی تاکاساگو

ہیونلی فلیمنگوز/ فوٹو جونجی تاکاساگو

نیلے آسمان کے سمندر پر پڑتے نکس نے گلابی فلیمنگوز کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

یہ تصویر جاپان کے فوٹو گرافر 'جونجی تاکاساگو' نے لی ہے جو مقابلے کا حصہ رہی، اس تصویر کا نام 'ہیونلی فلیمنگوز' ہے۔

دی بیٹ اسنیچر:

دی بیٹ اسنیچر/ فوٹو فرنینڈو کانسٹینٹینو

دی بیٹ اسنیچر/ فوٹو فرنینڈو کانسٹینٹینو

میکسیکو کے فوٹو گرافر 'فرنینڈو کانسٹینٹینو' نے یہ تصویر لی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ کے منہ میں چمگادڑ ہے، اس تصویر کو رینگنے والے، پانی اور خشکی میں رہنے والے جانوروں کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ہاؤس آف بیئر:

ہاؤس آف بیئر/ فوٹو دیمتری کوخ

ہاؤس آف بیئر/ فوٹو دیمتری کوخ

روس سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر 'دیمتری کوخ' نے یہ تصویر لی ہے جس میں دو سفید بھالوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے، یہ تصویر اربن وائلڈ لائف کیٹیگری کا حصہ بنی۔

اس مقابلے کا انعقاد لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں کیا گیا جس میں دنیا بھر کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے حصہ لیا۔