34

اب بغیر ڈرائیورکے چلنے والی بسوں پر مفت سفر کرسکیں گے

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور امیر ریاست ابوظہبی کے تفریحی جزیرے یاس آئی لینڈ (Yas Island) میں آنے والے افراد بغیر ڈرائیور چلنے والی بسوں پر مفت سفر کرسکیں گے۔

یو اے ای کی ریاست ابوظہبی میں آئندہ ماہ سے مکمل طور پر خودکار بغیر ڈرائیور (Driverless) منی بس سروس متعارف کرائی جارہی ہے۔

فارمولہ ون (F1) گراں پری سے مشابہہ اس منی بس کا ایک ماڈل دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کی نمائش جیٹیکس گلوبل (Gitex Global) میں ابوظہبی کے اسٹینڈ میں نمائش کے رکھا گیا ہے۔

خودکار بغیر ڈرائیور (Driverless) منی بس میں 7 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ 4 مسافر کھڑے بھی رہ سکتے ہیں۔

ڈرائیور لیس منی بس ابوظہبی کے تفریحی جزیرے یاس آئی لینڈ (Yas Island) میں چلے گی، بس میں سفر بالکل مفت ہوگا۔

ابوظہبی میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر ( Integrated Transport Centre ) میں ٹریفک سسٹم کے پروجیکٹ مینیجر سلطان ال مینہالی (Sultan al Menhali) کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہم نے ڈیجیٹل نقشے، ٹیکنالوجیز، ریڈار اور کیمروں کو مربوط کیا ہے۔