122

ایک ٹن سے زائد وزنی کدو کی کاشت کا ریکارڈ

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے ایک گائوں ولیمز وِل سے تعلق رکھنے والے کاشتکار سکاٹ اینڈروز اپنا اگایا ہوا کدو کلیرینس کے گریٹ پمپکن فام لے کر گئے جہاں اس کے وزن کرایا گیا جس کا وزن 1158 کلو آیا جو گزشتہ ریکارڈ سے 12 کلو زیادہ تھا

تاہم یہ کدو 67 کلو کمی کی وجہ سے گینیز عالمی ریکارڈ نہ بنا سکا۔ وزنی کدو کا عالمی ریکارڈ اٹلی کے اسٹیفانو کرروپی کے پاس ہے جنہوں نے 1225 کلو وزنی کدواگا کر یہ ریکارڈ 2021 میں اپنے نام کیا تھا۔سکاٹ اینڈروز نے ملکی ریکارڈ کے ساتھ 5500 ڈالرز کا انعام بھی اپنے نام کیا۔