29

شمالی کوریا کا دوہفتوں کے دوران چھٹا میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے دوہفتوں کے دوران چھٹا میزائل تجربہ کیا ہے۔

پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ میزائل تجربات امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جوابی اقدام کے طور پر کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے جمعرات کو کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کئے۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 22 منٹ کے وقفے سے مشرقی سمندری علاقے سے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا نے ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا تھا۔