47

ادب کا نوبیل انعام فرانسیسی مصنفہ ’اینی ارنکس‘ نے جیت لیا

ادب کا نوبیل انعام فرانسیسی مصنفہ ’اینی ارنکس‘ نے جیت لیا۔

فرانسیسی مصنفہ ’اینی ایرنکس‘ نے اپنی 30 سے زیادہ تصنیفوں میں مختلف زاویوں سے صنف، زبان اور طبقے کے حوالے سے سخت تفاوتوں کی نشاندہی کی ہے۔

ان کی تحریر ذاتی یادداشت کی جڑوں، دوریوں اور اجتماعی پابندیوں سے پردہ اٹھاتی ہے۔

رائل سوئیڈش اکیڈمی کی جیوری نے کہا ہم ادب اوراس کے معیار پر توجہ دیتے ہیں، حالات حاضرہ پر نہیں۔

اس سے قبل کیمیا، طبیعیات اورطب کے نوبیل انعام کیلئے ناموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

جمعے کو امن اور پیر کو معیشت میں گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

نوبیل انعام کے فاتحین کو دس دسمبر کو اوسلو میں تقریب کے دوران نو لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔