74

لیموں پانی پیتے وقت یہ غلطیاں نظرانداز نہ کریں؟

دن کے آغاز کے ساتھ ہی لیموں پانی پینے کے متعدد فوائد آپ جانتے ہونگے، لیکن کیا آپ یہ مشروب پیتے وقت کی جانے والی فاش غلطی سے آگاہ ہیں؟

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ صبح لیموں پانی پینے سے انسانی جسم کو اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن بی اور سی، منرلز اور فلیوونائڈز کی صحت بخش مقدار مہیا ہوتی ہے، یہی نہیں بلکہ اس جادوئی مشروب میں اینٹی سوزش، اینٹی وائرل اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات بھی پنہاں ہیں۔

جو ہمارے جسم کو انفیکشن اور صحت کے مختلف مسائل سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے، یہ مشروب ہاضمے سے جڑے کئی مسائل کو رفع کرنے کے ساتھ نظام انہضام کو تیز کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  10 دن میں 5 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ

اپنا تجزیہ کرے کہ کیا آپ کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو ہر بار لیموں پانی پینے میں غلطی سے کام لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں صحت کے بہت سے فوائد ضائع ہوجاتے ہیں۔

لیموں پانی بناتے وقت کی جانے والی غلطیاں

عموما دیکھا گیا ہے کہ لیموں پانی بناتے وقت اکثریت ایک ہی طرح کا رویہ اپناتے ہیں، جس میں لیموں کو کاٹ کراس کا رس نچوڑا جاتا ہے پھر اس میں آئس کیوب یا نیم گرم پانی شامل کیا جاتا ہے۔

دوسری غلطی یہ کہ بیشتر افراد لیموں پانی بناتے وقت اس چھلکا پھینک دیتے ہیں جوبہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ لیموں کے چھلکوں میں اس کے رس کے مقابلے میں زیادہ وٹامنزجیسے وٹامن اے، سی، فولیٹ، بیٹا کیروٹین، میگنیشیم، کیلشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے