520

چارسدہ میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3افراد جاں بحق 

چار سدہ ۔چارسدہ میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔اتوار کو چارسدہ کے تحصیل شب قدر کے علاقہ سکندر خان ڈھیری میں رشتے کے تنازع پر فریقین کے مابین تصادم کے باعث خاتون سمیت 3افراد موقع پر دم توڑ گئے اور ایک خاتون زخمی ہوئی،زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ،فائرنگ کا واقعہ صبح پیش آیا،فائرنگ کرنے والے دونوں فریق قریبی پڑوسی ہیں اور ان کے مابین کافی عرصہ سے رشتے کا تنازعہ چل رہاتھا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ٗبٹ گرام پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔