فزکس کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر تین سائنسدانوں نے جیت لیا۔
رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے اعلان کے مطابق فرانس کےایلین آسپیکٹ، امریکا کے جان ایف کلازر اور آسٹریا کے اینٹون زلینگر فزکس کے نوبیل کے حقدار قرار پائے۔
تینوں نے کوانٹم مکینکس میں گرانقدرتحقیقات کیں جس پر انہیں مششترکہ انعام سے نوازا گیا۔
گزشتہ روزطب کے نوبیل انعام کیلئے سوئیڈن کے سائنس دان سوینتے پابو کو حقدار ٹھہرایا گیاتھا، انہیں یہ ایوارڈ ’انسان کے ارتقا‘ پر تحقیق کیلئے دیا گیا۔
پانچ اکتوبرکو کیمسٹری اور جمعرات کو ادب کے شعبے میں نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا، لٹریچر سے وابستہ افراد کو جمعرات کو نوبل انعام سے نوازا جائے گا،
امن کے نوبل انعام کا اعلان جمعہ کو ہوگا جبکہ آخری نوبیل ایوارڈ اکنامکس کے شعبے سے وابستہ افراد کو 10 اکتوبر کو دیا جائے گا۔