بہن بھائی ہمارے بچن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہماری شخصیت پر طویل المعیاد بنیادوں پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔
خاص طور پر ماہرین کی جانب سے اس پہلو پر زیادہ کام کیا جارہا ہے کہ بہن یا بھائی کے ساتھ بڑے ہونے پر شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اب ایک نئی تحقیق میں اس بات کا جواب دیا گیا ہے۔
اس تحقیق میں امریکا، برطانیہ، نیدرلینڈز، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، میکسیکو اور چین سے تعلق رکھنے والے 85 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
نیوزی لینڈ کی ویلنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق یہ دیکھا گیا تھا کہ ان افراد کا بچپن میں بڑے یا چھوٹے بہن بھائیوں سے تعلق کیسا تھا۔
اسی طرح یہ بھی دیکھا گیا کہ شخصی عادات پر بہنوں یا بھائیوں نے کس حد تک اثرات مرتب کیے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ بہن ہو یا بھائی اس سے ہماری شخصیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر ایک فرد کی چھوٹی بہن ہے تو اس کی شخصی عادات بھی ویسی ہی ہوتی ہیں جیسے کسی دوسرے ایسے فرد کی جو اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہتا ہے۔
اسی طرح بڑی بہن یا بھائی کے ساتھ رہنے والے افراد کی شخصیت پر بھی کسی قسم کے اثرات کو دریافت نہیں کیا گیا۔