44

سوئیڈن کے فزیالوجسٹ نے میڈیسن کا نوبیل انعام جیت لیا

سائنسی دنیا کے سب سے بڑے انعام نوبیل کے اعلانات کا آغاز ہوگیا۔

سب سے پہلے میڈیسن یا فزیالوجی کے لیے سوئیڈن کے سوانتے پابوکے انعام کا اعلان کیا گیا ہے جنہوں نے میڈیسن کا نوبیل انعام اپنے نام کرلیا ہے۔

سوانتے پابو نے انسانی ارتقا پرقابل قدرتحقیقاتی کام کیا ہے، خاص طورپر نئینڈرتھل کی نوع پر علیحدہ اورمنفرد کام کیا ہے۔

نئینڈرتھل وہ انسان نما نوع تھی جوچالیس ہزار سال پہلے یورپ میں فنا ہوچکی تھی۔

پرائز کمیٹی نے کہا ہے کہ سوانتے پابو نے نیئنڈرتھل کا جینیاتی کوڈ توڑا جو ایک ناممکن کام تھا۔

سائنسی تحقیقات میں یہ کام ایک اہم سنگ میل ہے اور اب اس موضوع پرتحقیقات کا سلسلہ کافی آگے بڑھ چکا ہے۔