لاٹری میں قسمت چلتی ہے اور ٹکٹ خریدنے والا شخص اگر جیت جائے تو اس کے پاؤں خوشی سے زمین پر نہیں ٹکتے ہیں ایسا ہی کچھ امریکی شہری کے ساتھ ہوا جس نے ایک دو نہیں بلکہ لاٹری کے تین ٹکٹ جیت لیے۔
امریکی ریاست نیو جرسی میں رابرٹ اسٹیورٹ نامی شخص نے ایک ساتھ لاٹری کے تین ٹکٹس جیت لیے جس کی مالیت پانچ ملین (36 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔
مذکورہ شخص نے لاٹری کے تین ٹکٹ خریدے اور حیران کن طور پر اس کی ہی کا نمبر تیسری بار بھی نکلا۔
رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ 4 سال قبل سن 2018 میں ہوا جسے سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کیا گیا تو صارفین کی انتہا نہیں رہی۔
گزشتہ سال ایک اور امریکی شہری جس کا تعلق ورجینیا سے بتایا گیا ہے انہوں نے 20 لاٹری ٹکٹ خریدے اور وہ تمام جیتے۔
ولیم نیویل نامی شخص نے بتایا کہ ’میں نے 20 ٹکٹ خریدے تھے اور ان میں سے تمام 20 جیت کر مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر (74 لاکھ روپے) کا انعام حاصل کیا۔
اسی طرح حال ہی میں ایک 67 سالہ شخص نے اتفاقی طور پر ایک ہی لاٹری کے تین ٹکٹ خریدے اور ان سب کو جیت کر ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر (ساڑھے تین کروڑ سے زائد) کا جیک پاٹ حاصل کیا۔