43

ناسا کا زمین کو بڑی تباہی سے بچانے کا مشن کامیاب

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فٹ بال اسٹیڈیم جتنے بڑے مصنوعی سیارچے کو زمین کی جانب آنے سے روک دیا۔

ہم نے ہالی وڈ کی فلموں میں کئی مرتبہ ایسے مناظر دیکھے ہیں جب وہ اپنے بہادر خلا بازوں اور ایٹمی ہتھیاروں سے ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں۔

ایسے ہی امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے انتہائی مہارت اور کامیابی کے ساتھ فٹ بال اسٹیڈیم جتنے بڑے مصنوعی سیارچے کو زمین کی جانب آنے سے روک دیا۔

کامیابی پر ناسا کے انجینئرز اور ماہرین خوشی سے جھوم اٹھے۔

ناسا نے زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن آکمپلِشڈ ڈارٹ مشن میں کامیابی کے ساتھ خلائی جہاز ایک سیارچے سے ٹکرا دیا۔

خلا میں موجود ایک بڑے پتھر سے خلائی جہاز ٹکرانے کا یہ تجربہ زمین سے ایک کروڑ دس لاکھ کلومیٹر دور کیا گیا ہے، جس سیارچے کو خلائی جہاز نے ہدف بنایا اس کو ڈیمورفوس کا نام دیا گیا ہے۔

اس مشن کو ڈارٹ مشن کہا جاتا ہے، ناسا نے بتایا کہ تجربے کے نتائج چند دن یا ہفتوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

امریکی خلائی ایجنسی کا کہنا تھا کہ اگر مشن کامیاب ہوا یعنی سیارچے کے مدار کا راستہ بدل گیا تو یہ طریقہ زمین کی جانب بڑھنے والے سیارچوں کی روک تھام کے لیے اہم دفاعی ہتھیار ثابت ہوسکے گا۔

Remarks: زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن آکمپلِشڈ ڈارٹ مشن کا سیارچے سے تصادم زمین کو محفوظ بنانے کا تجربہ، ناسا نے کامیابی کے ساتھ خلائی جہاز ایک سیارچے سے ٹکرا دی