30

دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن جدہ کے نئے ایئرپورٹ پر........

جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرچھ منزلہ 'حرمین ایکسپریس ریلوے سٹیشن' کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ریلوے سٹشینوں میں ہوتا ہے ، جو کہ  99 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ منزلہ حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن 99 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جہاں کاروباری مراکزاور ہر کلاس کے مسافروں کے لیے ویٹنگ زون موجود ہیں۔

جدہ ایئرپورٹ پر حرمین ایکسپریس سٹیشن سعودی نوجوان پروفیشنل انداز اور صلاحیت کے ساتھ چلا یا جا رہا ہے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے لاکھوں زائرین کو جدہ اور رابغ کے راستے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچایا جا رہا ہے۔ حرمین ایکسپریس سٹیشن نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

جدہ ایئرپورٹ پر دنیاکے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن کے قیام کا مقصد ملکی اور بیرونی عمرہ و حج زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سفر کی سہولت ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کی شاہراہوں پر ٹریفک اژدحام اور دباؤ کو کم کرنا اور ٹرین کے ذریعے تیز اور محفوظ سفر ہے۔