44

10 منٹ میں وائرس کی شناخت کرنے والا ماسک تیار

سائنس دانوں نے ایک ایسا فیس ماسک تیار کرلیا ہے جو کووڈ-19 کے ساتھ ساتھ دیگر وائرس کو صرف 10 منٹ میں شناخت کر سکتا ہے۔

اس تجدید فیس ماسک کو چینی سائنس دانوں نے بنایا ہے۔ ماسک 0.3 مائیکرو لیٹر کے ٹریس لیول مائع نمونوں اور 0.1 فیموگرام فی ملی لیٹر کی انتہائی کم ارتکاز میں گیس نمونوں کی پیمائش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 دنیا کا انوکھا فیس ماسک جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ماسک خراب وینٹیلیشن والی جگہوں پر بہت اچھا کام کرے گا جیسے لفٹ یا بند کمرے جہاں انفیکشن ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں اگر کوئی نیا سانس کا وائرس ابھرتا ہے تو وہ آسانی سے نئے پیتھوجینز کا پتا لگانے کے لیے سینسر کے ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔