امریکا میں منعقد ہونے والے آٹو شو میں جاپان کی ایک کمپنی نے اڑنے والی موٹر سائیکل پیش کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی مینوفیکچررز نے اسے رواں سال میں لانچ کرنے کا ارادہ کیا جب کہ آئندہ سال امریکا میں اس کی مارکیٹنگ کی جائے گی۔
ٹورسمو ہوور بائیک کو جاپانی کمپنی ایرونز ٹیکنالوجیز نے ڈیزائن کیا ہے جو 40 منٹ تک ہوا میں اڑ سکتی ہے جبکہ اسکی رفتار 62 میل یعنی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
آٹو شو کے شریک چیئرمین تھاڈ سوزٹ نے ٹیسٹ ڈرائیو یا فلائٹ ٹیسٹ لینے کے بعد کہا کہ “میں لفظی طور پر ایسا محسوس کر رہا ہوں جیسے کوئی 15 سالہ نوجوان سٹار وار گاڑیوں میں گھوم رہا ہوں”۔