36

پاکستان میں بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز پیر سے ہوگا۔

ملک بھر میں 5 سے 12 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے پیر سے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

یہ مہم 19 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔

اس حوالے سے تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور نادرا میں اندراج کرنا بھی ضروری ہو گا۔ بچوں کی ب فارم کےذریعےانٹری کروائی جائے گی۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سے بچوں کو کورونا سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے اور یہ مہم اس عالمی وبا کو اسکول، گھر اور ہمارے اطراف میں بچوں میں پھیلنے سے روکے گی۔